شنبه 16/نوامبر/2024

امریکی فوجیوں کا قتل معصوم لوگوں کا قتل عام بند کرنے کا پیغام ہے

پیر 29-جنوری-2024

 

اسلامی تحریک مزاحمتحماس کے رہ نما ڈاکٹر سامی ابو زہری نے اردن میں تین امریکی فوجیوں کے قتل کے بعد کہاہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت امریکی انتظامیہ کے لیے ایک پیغام ہے کہ جب تک غزہ میںبے گناہوں کا قتل عام نہیں رکتا پوری دنیا اسے پوری قوم کا سامنا کرنا ہوگا۔

 

ابو زہری نے زوردےکر کہا کہ غزہ کے خلاف امریکی صیہونی جارحیت کا تسلسل خطے کی تمام صورتحال کو تباہکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہہم نے امریکی انتظامیہ کو غزہ کے خلاف جارحیت کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں تنازعاتکی توسیع کے خلاف خبردار کیا ہے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ فلسطینی قوم فلسطینیوں کے خون کے تحفظ کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ دنیا کی بدنامی ہے۔

 

ابو زہری نے اپنیبات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آج صرف 5 تجارتی ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "ہم قابض دشمن کا مقابلہ کریںگے اور اپنے لوگوں کی حفاظت کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ’’ہم اپنی سرزمین اور اپنے مقدسات پر اپناحق برقرار رکھیں گے‘‘۔

 

خیال رہے کہگذشتہ روز اردن کی سرحد پر تین امریکی فوجی ہلاک اور تیس سے زاید زخمی ہوگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی