جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پراسرائیلی جارحیت کا 115واں دن، اسرائیلی نسل کشی کے تازہ واقعات

پیر 29-جنوری-2024

 

صیہونی قابض فوجنے مسلسل 115ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں درجنوں فضائی حملے، توپ خانے کی گولہ باریاور فائر بیلٹس سے شہریوں کا خونی قتل عام کیا اور غزہ کی پٹی میں بھیانک جرائم کاارتکاب کیا گیا۔

 

ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانے نے آج سوموار کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر خان یونسپر جارحیت کے دوران گھروں، بے گھر افراد کے اجتماعات اور سڑکوں کو نشانہ بناتےہوئے اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس میں سینکڑوں افراد شہیداور زخمی ہوئے۔

 

صحافی حسام شباطنے بتایا کہ غزہ کے شہر الرمل میں پناہ گاہوں میں بیت حنون شہر سے بے گھر ہونےوالوں پر بمباری میں سے فلسطینی13 شہید ہوگئے،قابض فوج نےگھروں میں گھس کر شہریوں کو مشکل حالات میں نکلنے پر مجبور کیا۔

 

شہاب کے نامہنگار نے گذشتہ رات سے پیرکی صبح تک غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے نمایاں ترینواقعات کی نگرانی کی نشاندہی کی۔

 

قابض طیاروں نےشہید رفیق دغمش کے اہل خانہ کے گھر پر بمباری کی جس سے متعدد افراد شہید اور زخمیہوئے۔

 

غزہ شہر کے الصبرہمحلے میں الایمان مسجد کے قریب عنائم خاندان کے گھر پر بمباری کی گئی۔

 

الشاطی کیمپ میںشھداء خاندان سے تعلق رکھنے والے گھر پر بمباری میں متعدد افراد شہید اور زخمیہوئے۔ زخمیوں کو الشفاء ہسپتال منتقل کیا گیا۔

 

الصبرہ کے محلے میںواقع اسلامی کمپلیکس مسجد کے قریب الجماسی خاندان کے نوجوانوں کے اجتماع پر بمباریمیں متعدد شہید اور زخمی ہوئے۔

 

غزہ شہر میںالشرفہ خاندان کے رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 3 شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

 

رات گئے اور صبحکے وقت تل الحوا، الصبرہ، الرمل اور الشفاء کے علاقوں میں توپ خانے سے گولہ باری کیگئی۔

 

فلسطینی طبی عملےاور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے خان یونس کے دو اہم ہسپتالوں کے آس پاس کےعلاقوں پر بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جس کے باعث اسرائیلی بمباری میں پھنسے لوگوں کیمدد میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

 

غزہ کی وزارت صحتکے ترجمان اشرف القدرہ نے کہا، ’ناصر اور العمل ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا نظاممکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔‘

 

فلسطینی ریڈ کریسنٹسوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان یونس کے العمل ہسپتال میں طبی ٹیمیں آکسیجنکی فراہمی ختم ہونے کی وجہ سے سرجری نہیں کر پا رہیں۔

 

غزہ پٹی کے دیگرحصوں سے بھی لڑائی میں شدت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

 

غزہ کی وزارت صحتکے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 165 فلسطینی مارےگئے اور 290 زخمی ہوئے ہیں۔

 

سات اکتوبر کےبعد اسرائیلی جارحیت میں مرنے والے نہتے فلسطینیوں کی تعداد 26 ہزار 422 ہو گئی ہےجن میں زیادہ ترعام شہری ہیں جبکہ اے ایف پی کے مطابق  65،087 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی