مغربی کنارے میںصیہونی غاصب فوج کے حملوں میں پیر کی صبح سے اب تک پانچ فلسطینی شہید اور متعددزخمی ہو گئے ہیں۔
رام اللہ میںنوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 18سالہ عبیدہ حسن عبدالرحمن حمید کو شہرکے مشرقمیں واقع قصبے سلواد میں گولیاں مار کر شہید کیا۔ اسرائیلی فوج نے اس کے سینے میںگولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کے کچھ دیربعد وہ دم توڑ گیا۔
غرب اردن کےجنوبی شہر بیت لحم میں 16سالہ رانی یاسر خلف الشاعر نامی بچے کوگولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔
قابض فورسز نےلڑکے کے زخمی ہونے کے بعد ایمبولینس کے عملے کو اس تک پہنچنے سے روک دیا جس کی وجہسے اس کی موت واقع ہوگئی۔
اس دوران زہریلیآنسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے درجنوں فلسطینی دم گھٹںے سے متاثر ہوئے۔
رام اللہ اور بیتلحم میں نوجوان اور لڑکے کی شہادت کے بعد مغربی کنارے میں آج صبح سے لے کر اب تکمتعدد علاقوں میں قابض فوج کے ساتھ شدید جھڑپوں کے دوران شہادتوں کی تعداد پانچہوگئی ہے۔
الخلیل میں وزارتصحت نے دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کرنے کا اعلان کیا۔ اس دوران متعددفلسطینی شہید ہوگئے۔
وزارت صحت نے بتایاکہ معتز تابش کی موت کے علاوہ اسرائیلی فوج نے18 سالہ مہند اسماعیل الفسفوس کو شہید کیا گیا۔