اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] نے مجرم صہیونی ریاست کی طرف سے نازیوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئےجنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کو ریلیف فراہم کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے خلافاشتعال انگیزی کی مہم کی شدید مذمت کی۔
حماس نے آج ہفتےکے روز ایک بیان میں کہا کہ دشمن ریاست کیطرف سے تازہ ترین عالمی ادارہ صحت کے خلاف کھوکھلا الزام ہے جس پر حماس کے ساتھ”گٹھ جوڑ” قرار دیا۔ فوجی آپریشن میں ہسپتالوں کے استعمال کے جھوٹے دعوےکو دہرا کرنے کے ساتھ یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی فنڈنگ کو روکنے کی اور انہیں بنیادی انسانی حقوق سے محروم کرنے کیکوشش کی جا رہی ہے۔
حماس نے اقواممتحدہ اور بین الاقوامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بدمعاش نازی دشمن ریاست کیدھمکیوں اور بلیک میلنگ کے سامنے نہ جھکیں۔ یہ ریاست فلسطینی عوام کی زندگیوں کےتمام دھاروں کو منقطع کرنا چاہتا ہے۔
حماس نے مزید کہاکہ لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے اور قابض دشمن کی طرف سے جارحیت ے کے انسانیت سوزجرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے خدمات انجامدے رہی ہیں۔