جمعه 15/نوامبر/2024

خان یونس میں شہریوں کا محاصرہ اوران پر بمباری سنگین جرم:یو این

جمعہ 26-جنوری-2024

 

غزہ کی پٹی میںاقوام متحدہ کے ایک سینیئر اہلکار نے خان یونس میں شہری مقامات پر جاری حملوں کو”مکمل طور پر ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے غزہ کے خلاف قابض فوج کی طرفسے شروع کی گئی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

غزہ کی پٹی میں’اونروا‘ کے ڈائریکٹر تھامس وائٹ نے کہاکہ اقوام متحدہ کے ادارے سے وابستہ ایک مرکز میں دسیوں ہزار بے گھر افراد موجود ہیں۔اسپر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

 

وائٹ نے "ایکس”پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ خان یونس میں لڑائی شدت اختیار کر رہی ہے۔ ایجنسیسے منسلک ایک تربیتی مرکز جس میں 10000 بے گھر افراد رہائش پذیر ہیں پربھی بمباریکی گئی ہےجس کے نتیجے میں عمارتوں میں آگ لگ گئی ہے اور بڑی تعداد میں انسانی جانینقصان ہوا ہے۔

 

انہوں نےمزید بتایاکہ اسرائیلی فوج دو دن سے مرکز تک محفوظ رسائی کو روک رہی ہے اور لوگ ایجنسی سینٹرکے اندر پھنس گئے ہیں۔

 

یورپی کمشنربرائے کرائسز منیجمنٹ جینس لیجرک نے بدھ کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس میںاقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کی پناہ گاہ پر اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کی مذمت کی۔

 

انہوں نے’ایکس‘پلیٹ فارم پر کہا کہ اسرائیلی حملوں کا نشانہ بننے والی پناہ گاہ بے گھر لوگوں کاایک عارضی ٹھکانہ ہےاور اسے یورپی یونین کی طرف سے فراہم کی جانے والی امداد کیتقسیم کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔

 

اقوام متحدہ کی ایجنسی(یو این آر ڈبلیو اے) کے کمشنر جنرل نے کہا کہ بدھ کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میںخان یونس میں ایجنسی کی پناہ گاہ کو نشانہ بنانے والے حملے میں جنگ کے اصولوں کی”صاف خلاف ورزی” کی گئی ہے۔

 

فیلپ لازارینی نی’ایکس‘ پلیٹ فارم پر لکھا کہ پناہ گاہ پر حملہ جنگ کے بنیادی اصولوں کی کھلم کھلاخلاف ورزی ہے اور ہم اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں”۔

 

فلسطینی ٹی وی نےبدھ کی شام بتایا کہ مغربی خان یونس میں یو این آر ڈبلیو اے کے ایک مرکز پر اسرائیلیحملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

 

ٹیلی ویژن نے کہاکہ بم دھماکے میں مغربی خان یونس میں واقع "ایجنسی انڈسٹری” کے مرکز کونشانہ بنایا گیا، جس میں بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔

مختصر لنک:

کاپی