پنج شنبه 12/دسامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی جارحیت، شہداء کی تعداد 25900 ہو گئی:وزارت صحت

جمعہ 26-جنوری-2024

 

غزہ کی پٹی میںوزارت صحت نے کل جمعرات کو بتایا کہ گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے غزہ کی پٹی پراسرائیلیجارحیت کے نتیجے میں 25900 شہید اور 64110 زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت صحت کےترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے 111 ویں روز ایک پریسکانفرنس میں کہا کہ قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 21خاندانوں کا قتل عام کیا، جس میں 200 فلسطینی شہید اور 370 زخمی ہوئے۔

 

القدرہ نے بتایاکہ ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے یا زخمی ہیں۔ قابض فوجنے ایمبولینس اور شہری دفاع کے عملے کو ان تک پہنچنے سے روک دیا ہے۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ قابض فوج نے UNRWA اور المواسی پناہ گاہوں میں نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کر رہاہے، جن کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ یہ جگہیں محفوظ ہیں۔

 

انہوں نے نشاندہیکی کہ قابض خان یونس ہسپتالوں کا محاصرہ کر رہے ہیں انہیں مکمل طور پر مفلوج کررہے ہیں، جبکہ گورنری میں نسل کشی کے جرائم کا ارتکاب کر رہے ہیں اور ایمبولینسوںکی آمدورفت کو روک رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہخان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس اور الامل ہسپتال میں طبی ٹیمیں سخت حالات میںبغیر خوراک کے اوربغیر حفاظت کے کام کر رہی ہیں۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ "ہم نے خان یونس ہسپتالوں کی حفاظت اور ان کے عملے کے کام کو یقینیبنانے اور زخمیوں کو بچانے میں ایمبولینس کے عملے کے کام میں آسانی پیدا کرنے کے لیےریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی اور اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ بات چیت کی”۔

 

انہوں نے زور دےکر کہا کہ قابض فوج غزہ میں کویت چوک میں انسانی امداد کے منتظر ہزاروں بھوکےلوگوںکےخلاف ہولناک قتل عام کر رہا ہے، جس میں 20 شہید اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی