جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کے مستقبل کے حوالے سے کربی کابیان ’کھلی مداخلت‘:حماس

جمعرات 25-جنوری-2024

 

اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد غزہ کی پٹی کے مستقبل کے حوالے سے امریکیعہدیدار جان کربی کے بیانات "صریح مداخلت” قرار دیتے ہوئے اسے مستردکردیا ہے۔

 

یہ بات قومیسلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز کوآرڈینیٹرجان کربی کے منگل کے روز پریس بیاناتکے جواب میں سامنے آئی، جس میں انہوں نے کہا کہ "غزہ کا مستقبل جو بھی ہو، اسمیں حماس کی کوئی جگہ نہیں ہوگی”۔

 

بدھ کے روزایک بیانمیں حماس نے کربی کے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یہ بیان اور صدربائیڈن کی انتظامیہ کے اسی طرح کے دوسرے عہدے ہمارے فلسطینی عوام کے معاملات میںصریح مداخلت ہے۔ امریکی عہدیدار نے اسرائیل کی ترجمانی کی کوشش کی ہے۔

 

بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ ”حماس امریکی انتظامیہ کی حمایت یافتہ قابض دشمن اور نازی ازم کےمقابلے میں ثابت قدم رہنے والے ہمارے فلسطینی عوام کا ایک لازمی جزو ہے۔ ہم اسے یاکسی اور کو اپنے آزاد لوگوں پر سرپرستی مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی