شنبه 16/نوامبر/2024

حماس نے المغازی راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

بدھ 24-جنوری-2024

فلسطینی تحریک حماس کے مسلح ونگ نے منگل کو غزہ کی پٹی میں راکٹ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 21 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

 پیر کے روز ہوئے اس آر پی جی حملے کا ذمہ دار اسرائیل نے نامعلوم فلسطینی عسکریت پسندوں کو ٹھہرایا تھا، یہ غزہ میں مہم جوئی کے دوران اسرائیلی فوج کے لیے اب تک کا سب سے مہلک دن تھا۔

حماس نے حملے کی ایک ویڈیو کے ساتھ میڈیا کو جاری کردہ ایک پیغام میں کہا کہ”المغازی مہاجر کیمپ کے مشرق میں القسام بریگیڈ کے جنگجوؤں کی طرف سے دشمن کے فوجیوں اور گاڑیوں کا انجام دیکھیے۔ 

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تل ابیب میں صحافیوں کو بتایا کہ عسکریت پسندوں نے راکٹ سے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اسرائیلی فورسز نے دھماکہ خیز مواد رکھا تھا۔  حملے کی   وجہ سے عمارت اور اس کے ساتھ والی عمارت گر گئی۔

ترجمان نے ابتدائی تفتیش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر فوجی وہیں ہلاک ہوئے جب کہ دو جو ایک ٹینک میں علاقے کو محفوظ بنا رہے تھے دوسرے راکٹ حملے میں مارے گئے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے جنوبی غزہ کے مغربی خان یونس میں 100 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی