حماس کے قطر میں مقیم سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ترکیہ میں ملاقات کی ہے۔ تین ماہ سے زائد عرصے میں ان کا یہ پہلا باضابطہ رابطہ تھا۔
حماس کے لیڈر اور ترک وزیر خارجہ کی اس ملاقات میں غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی اور سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل پر کیے جانے والے حملوں کے دوران یرغمال بنائے گئے قریب 250 افراد میں سے ہنوز حماس کے قبضے میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے موضوع کو مرکزی اہمیت حاصل تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ ہنیہ اور فیدان کی اس ملاقات کے دوران دونوں نے ” غزہ میں انسانی امداد میں اضافے اور مستقل امن کے لیے دو ریاستی حل‘‘ پر بھی بات کی۔