اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) نے شام کے دارالحکومت دمشق میں کل صبح اسلامی جمہوریہ ایران کے 4 فوجی مشیروںکو نشانہ بنانے والی صہیونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔
ہفتے کے روز ایکبیان میں حماس نے اس ہدف کو ایک گھناؤنا جرم اور ایک عرب ملک کی خودمختاری کی خلافورزی قرار دیا۔ بیان میں کہا کہ اس سے ہمارے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے اسنازی دشمن کے خطرے کی تصدیق ہوتی ہے۔
حماس نے کہا کہ”ہمدمشق پر صہیونی حملے میں اٹھنے والے شہداء کی روحوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ قابضریاست کا طرز عمل اور دہشت گردی ہماری قوم اورمزاحمتی قوتوں کو ہمارے فلسطینیوں کیثابت قدمی کی حمایت جاری رکھنے سے نہیں روکے گی۔
قابل ذکر ہے کہاسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 4 ارکان بشمول انفارمیشن یونٹ کےسربراہ کو ایک فضائی حملے میں شہید کردیاگیا تھا۔