جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 100دن، اسرائیلی جنگی جرائم مزاحمت ثابت قدم

اتوار 14-جنوری-2024

آج اتوار کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 100دن ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔آج بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔فالسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید دسیوں فلسطینی شہید ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبوراسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔ہمارے نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپخانے نے آج اتوار کے روز غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اپنے چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے گھروں، کمیونٹیوں، تنصیبات اور گلیوں کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔خان یونس میں قزان ابو رشوان کے علاقے پر اسرائیلی بمباری میں دو نوجوان شہید ہوگئے۔ دونوں حقیقی بھائی تھے۔ بمباری میں ان کا والد شدید زخمی ہوگیا۔قابض فوج کے جنگی طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح کے علاقے الباسہ میں ابو الصباح خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید ہوگئے۔قابض فوج نے خان یونس کے مشرق اور مرکز کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔قابض فوج نے خان یونس کے مشرق اور جنوب میں توپ خانے سے بمباری کی اور قا القرین محلے پر فضائی حملےکیے۔قابض طیاروں نے وسطی غزہ کی پٹی پر کئی حملے کیے ہیں۔دیر البلح کے علاقے البرکہ میں صباح خاندان کے گھر پر اسرائیلی بمباری میں متعدد شہری شہید اور دیگر زخمی ہو گئے۔رفح کے وسط میں واقع فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ بربیرا میں ایک مکان پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی