غزہ کی پٹی پروحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے 99ویں دن مزید قتل عام، تباہی، اور رہائشی محلوں کاصفایا کیا گیا جس میں مزید دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
غزہ میں وزارتصحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلیغاصب فوج نے غزہ کی پٹی میں 12 خاندانوں کا قتل عام کیا جس میں 135 شہید اور 312زخمی ہوئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں کئیفلسطینی زخمی پڑے ہیں مگر ایمبولینس اور سول ڈیفنس کا عملہ ان تک پہنچنے سے قاصرہے۔
القدرہ نے مزیدکہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 23843 شہید اور 60317 زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں ہربیس فلسطینیوں میںایک شہید، زخمی اور لا پتا ہے۔
القدرہ نے کہا کہغزہ کی پٹی میں اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں نسل کشی کے جرائم نے اسے تاریخ کا سبسے بڑا مجرم اور خونی بنادیا ہے۔