سابق فلسطینیقیدی اور مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں جبع بٹالین کے فیلڈ کمانڈر مجدی فشافشہ جمعرات کی سہ پہر جنین کے جنوب میں واقعقصبے جبع میں اسرائیلی قابض فوج کی دہشت گردی کی کارروائی میں شہید ہوگئے۔
فلسطینی ہلالاحمر نے کہا کہ اس کے عملے کو جمعرات کو جنین کے قریب جبع قصبے میں قابض فوج کیگولی کا نشانہ بنایا گیا۔
مقامی ذرائع نےبتایا کہ قابض فوج نے قصبے پر دھاوا بول کر جبع بٹالین کے ایک کمانڈر کو قابض خصوصیدستوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید کردیا۔
ذرائع نے مزیدکہا کہ شہید مجدی فشافشہ کی شہادت سے قبل قابض فوج کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ اس دورانقابض فوج نے فلسطینی شہریوں پر براہ راست گولہ باری کی۔
قابض فوج نے ایکمزاحمت کارکو شہید کرنے، متعدد نوجوانوں کو براہ راست گولیوں سے زخمی کرنے اور زخمیاسلام غانم پر حملہ کرنے کے بعد جبع قصبے پر دھاوا بول دیا۔
ہلال احمر نےاطلاع دی ہے کہ اس کے عملے نے جنین کے قریب جبع قصبے میں براہ راست گولیوں سے زخمیہونے والے ایک شخص کو طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔
اس طرح مغربیکنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک شہداء کی تعداد 343 ہو گئی، جن میں صرف جینن گورنریکے 82 شہداء بھی شامل ہیں۔