آج جمعہ کو غزہکی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے ۹۸دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگیجرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔
آج بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹیپر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کےاندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوںفلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہپر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید دسیوں فلسطینی شہید ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کیبمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور
اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعیقتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہےاور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔
دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی فورسزقابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعدد مقامات پردشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔
غزہ میں دیر البلحکے داخلی راستے کے ساتھ واقع صلاح الدین اسٹریٹ پر اسرائیلی بمباری میں ایک فلسطینیشہید ہوگیا۔
ہمارے نامہ نگار نےبتایا کہ ایک اور بمباری میں جانی نقصان ہوا ہے جس میں غزہ کی پٹی کے جنوب میںواقع خان یونس کیمپ میں ایک مکان کو نشانہ بنایا گیا۔
غزہ شہر کے الصبرہمحلے میں پرتشدد اسرائیلی بمباری کی گئی
غزہ سول ڈیفنس نےکہا کہ الصبرہ محلے پر اسرائیلی بمباری میں بڑی تعداد میں شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔امدادی اور طبی کارکن ان تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔
ہمارے نامہ نگارنےتصدیق کی ہے کہ اسرائیلی طیارے غزہ شہر کے جنوب میں جحر الدیک میں کم اونچائی پرفضائی حملے کر رہے ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نےاطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے جنوب میں بھاری مشین گنوں سے شیلنگ کی گئی۔
انہوں نے اس باتکی بھی تصدیق کی کہ اسرائیلی فورسز نے وسطی غزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ پرفضائی حملہ کیا۔
وسطی غزہ کی پٹیمیں المغازی کیمپ پر جھڑپیں اور پرتشدد اسرائیلی بمباری ہوئی۔
ادھر فلسطینیہلال احمر نے کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں خان یونس ایمبولینس سینٹرکے ڈائریکٹر عونی خطاب کو 51 دن کی حراست کے بعد رہا کر دیا۔
غزہ کی پٹی کےوسط میں دیر البلح شہر کے مغرب میں المشعلہ محلے میں ایک مکان پر قابض فوج کیبمباری کے نتیجے میں کم از کم 5 شہید ہوگئے۔
قابض فوج نے خان یونسکے جنوبی اور مغربی علاقوں پر توپ خانے سے بمباری کی۔
شدید جھڑپوں کےدرمیان البریح اور المغازی کیمپوں اور الزوائدہ قصبے پر اسرائیلی توپ خانے کی گولہباری جاری ہے۔