جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت 97 روز میں جاری، مزید کئی فلسطینی شہید

جمعرات 11-جنوری-2024

 

آج جمعرات کوغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 97 دن ہوگئے ہیں۔اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاریہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

 

آج بھی صہیونیفوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجےمیں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

فلسطینی حکام کاکہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینیشہید ہوگئے۔

 

 

 

حکام کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کیبمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگی بسرکرنے پرمجبور

 

اسرائیلی فوج کیطرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہرونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عامکررہی ہے۔

 

دوسری جانب فلسطینیمزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اورمتعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

 

آج جمعرات کواسرائیلی قابض فوج نے ابو ناموس خاندان کے گھر پربمباری کی۔ خان یونس میں کی گئیاس بمباری میں کم سے کم سات شہری شہید ہوگئے۔ ان میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیںجب کہ 15 فلسطینی زخمیہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی