جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ کی پٹی میں 24 گھنٹوں میں 12 قتل عام ،126 فلسطینی شہید

بدھ 10-جنوری-2024

 

صیہونی غاصب فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 12خاندانوں کا قتل عام کیا جس میں 126 شہید اور 241 زخمی ہوئے۔

 

وزارت صحت نے کہاکہ یہ تعداد صرف ان شہداء اور زخمیوں کی ہے جو ہسپتالوں تک پہنچے۔ بہت سے متاثرینملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں اور ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیںپہنچ سکا۔

 

وزارت صحت نے تصدیقکی کہ گذشتہ سات اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 23210 فلسطینی شہید اور59167 زخمی ہوئے ہیں۔

 

7 اکتوبر سے صیہونی قابض افواج غزہ کی پٹی پر خونریز جنگ جاری رکھےہوئے ہیں، جس میں انہوں نے شہریوں اور ان کے گھروں پر حملہ کیا۔ غزہ کی پٹی کے بڑےعلاقوں کو تباہ کیا اور اس کی 90 فیصد آبادی کو بے گھر کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی