اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے منگل کے روزاعلان کیا کہ بریگیڈ کے سپاہی گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 22اسرائیلی قابضفوجیوں کو ختم کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ابو عبیدہ نے ایکفوجی رپورٹ میں کہا کہ "گذشتہ ہفتے القسام کے مجاہدین 42 اسرائیلی فوجی گاڑیوںکو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے اور 22 صیہونی فوجیوں کو پوائنٹصفر سے ختم کر دیا۔”
انہوں نے مزیدکہا کہ ” القسام مجاہدین نے 52 مختلف فوجی مشنوں میں درجنوں افراد کو ہلاکاور زخمی کیا، جس کے دوران غاصب صہیونی افواج کو مشین گنوں اور اسنائپر ہتھیاروںکے علاوہ میزائلوں اور اینٹی پرسن آلات سے نشانہ بنایا گیا”۔
ابو عبیدہ نے مزیدکہا کہ ایک گھر کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، 4 سرنگوں کے داخلی راستے اور ایک بارودیسرنگ کو دشمن کے فوجیوں کے خلاف اڑا دیا گیا۔
فوجی رپورٹ کےمطابق "القسام مجاہدین نے ایک ہرمیس 900 جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا۔ ایکاسکائی لارک طیارہ اور دو ڈرون قبضے میں لے لیے۔”
القسام مجاہدیننے تمام جنگی محوروں پر مارٹر گولوں اور کم فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سے ہیڈکوارٹر، فیلڈ کمانڈ رومز اور دشمن کے فوجی مراکز کو بھی تباہ کر دیا۔