اسرائیلی قابضفوج نے آج منگل کی صبح اعلان کیا کہ جنوبی غزہ کی پٹی میں مزاحمت کاروں کے ساتھجاری لڑائی میں کل رات 4 افسران اور فوجی مارے گئے۔
یہ اعلان اسرائیلیذرائع کی جانب سے گذشتہ رات اس بات کی تصدیق کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے کہ گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران فلسطینی مزاحمتی کارروائیوں میں 9 اہلکار اور فوجی ہلاک اور دیگرزخمی ہوئے۔
ذرائع نے بتایاکہ دو حملوں میں سے ایک فوجی ٹرک میں گولہ بارود کے پھٹنے کا باعث بنا، جس میں فوجیہلاک اور زخمی ہوئے، یاد رہے کہ دوسرا حملہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں ایک عمارت پر کیاگیا جس میں چھپے ہوئے متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی ذرائعنے مزید کہا کہ ہلاکتوں کا اعلان جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیلی فوج پر سب سے سختحملہ ہے۔
اسرائیل کے اننقصانات کے انکشاف سے قبل القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ وہ خان یونس شہر کے اسٹیشنایریا کے قریب ایک گھر کے اندر موجود خصوصی صہیونی فورس کو اینٹی پرسنل میزائل سےنشانہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس سے فوج کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔
القسام نے صہیونیفوج پر ایک اینٹی پرسنل ڈیوائس "رادیہ” کے دھماکے اور خان یونس شہر میںاسٹیشن ایریا کے قریب ایک اسکول کے اندر مشین گنوں کے ساتھ اس کے باقی ارکان کےساتھ جھڑپ کارروائی کی۔