غاصب اسرائیلیفوج نے جنوبی لبنان میں ایک فضائی حملے کے دوران حزب اللہ کے فیلڈ کمانڈر وسامطویل کو شہید کردیا۔
دوسری جانب حزباللہ نے کمانڈر کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہادت ہمارے لیے فخراوراعزاز کی بات ہے۔ اسلامی مزاحمت کے کمانڈر مجاھد شہید وسام حسن طویل المعروفابو جواد کا تعلق جنوبی لبنان کے علاقےخربہ سلم سے تعلق تھا۔ وہ القدس کی آزادی کے لیے دشمن سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوشکرگئے۔
ادھر دوسری جانبحزب اللہ نے سرحدی علاقے میں اسرائیلی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجےمیں دشمن کے کئی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کرنے کے ساتھ کیمپ کو نقصان پہنچایا گیا۔