جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا 93 واں روز، نسل کشی جاری

اتوار 7-جنوری-2024

 

آج اتوار کو غزہکی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کے 93 دن ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسلکشی اور جنگی جرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میںنہلا دیا گیا ہے۔

 

آج بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹیپر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کےاندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوںفلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہپر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

 

 

 

 

حکام کا کہنا ہےکہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگیبسرکرنے پرمجبور

 

اسرائیلی فوج کیطرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہرونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عامکررہی ہے۔

 

دوسری جانب فلسطینیمزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اورمتعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

 

 

ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے طیاروں اور توپ خانوں نے آج اتوار کے روزغزہکی پٹی کے مختلف علاقوں پر چھاپوں اور پرتشدد بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئےگھروں، کمیونٹیوں، تنصیبات اور سڑکوں کو نشانہ بنایا جس میں سینکڑوں شہید اور زخمیہوئے۔

 

ہمارے نامہنگارنے بتایا کہ قابض طیاروں نے رفح کے علاقے الشبورہ میں جعفر الطیار مسجد کےساتھ والی زرعی اراضی پر بمباری کی۔

 

دیر البلح میںتمراز خاندان کے ایک گھر اور المغازی کیمپ میں بے گھر افراد کو پناہ دینے والےاسکول کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 13 شہری شہید ہو گئے۔

 

قابض فوج کے طیاروںنے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے شمال میں موراج کے علاقے کے قریب زرعی اراضی پربمباری کی۔

 

رفح میں دوعمارتوں کو نشانہ بنانے والے بم دھماکے کے نتیجے میں سات شہید اور متعدد کے زخمیہونے کی اطلاع ہے۔

 

قابض طیاروں نےغزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے شمال میں الزہور محلے میں العزیز خاندان کے ایکگھر پر بمباری کی۔

 

قابض طیاروں نےرفح کے جنوب میں یبنا کیمپ میں ابو عبید خاندان کے ایک گھر پر بمباری کی۔

 

رفح شہر کے شمالمیں واقع خیربیت العداس میں ایک مکان پر قابض فوج کی بمباری کے نتیجے میں متعددشہری زخمی ہوگئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی