جنوبی افریقہ کیوزیر خارجہ نالیدی پانڈور نے کہا ہے کہ ہم فلسطین کو کبھی نہیں بھولیں گے اور فلسطینیوںکے لیے انصاف اور آزادی کے لیے ہماری جدوجہد دنیا کے سامنے جاری رہے گی اور غزہ میںنسل کشی کو روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔
پانڈرو نے ملک میںمسلمانوں کے ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے "غزہ کی پٹی میں اسرائیلیجرائم اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے عالمی عدالت میں دی گئی درخواست کیحمایت کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "ہمیں جنوبی افریقہ کے شہریوں کی حیثیت سے جدوجہد کرنی چاہیے تاکہ دنیاکو اس طرف لے جایا جا سکے جو فلسطینیوں کے خلاف قتل عام کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ، اس طرح سے، امن کے عمل کو آگے بڑھانے سےقاصر ہیں اور ہمیں نسل کشی کو روکنے کے لیے کارروائی کے لیے لڑنا چاہیے”۔
گذشتہ جمعے کوجنوبی افریقہ نے بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیلی غاصب ریاست کے خلاف مقدمہدائر کرنے کی درخواست جمع کرائی۔ اس درخواست میں غزہ میں جاری اسرائیلی جرائم بندکرانے اور فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے کی درخواست کے ساتھ جرائم میں ملوث اسرائیلیلیڈروں کو انصاف کے کہٹرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔