چهارشنبه 30/آوریل/2025

قیادت پر بزدلانہ حملوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں ہوں گے: الرشق

منگل 2-جنوری-2024

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبہ کے سینئر رہنما عزت الرشق نے کہا ہے کہ اسرائیل کے اندرون ملک اور دنیا بھر میں فلسطینی قیادت کے خلاف حملوں سے بہادر مزاحمت کا جذبہ ختم نہیں کیا جا سکتا۔

ایک بیان میں عزت الرشق کا کہنا تھا کہ گھٹیا دشمن کے ہاتھوں حماس کے سینئر رہنما کی شہادت سے ایک مرتبہ پھر یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ دشمن غزہ پر اپنی تین ماہ سے جاری جنگ میں کوئی بھی علانیہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

حماس نے بھی تصدیق کی ہے کہ اس کے سینئر رہنما صالح العاروری اور ان کے دو فوجی کمانڈر لبنان کے شہر بیروت کے علاقے الضاحیہ الجنوبیہ میں شہید کر دیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی