چهارشنبه 30/آوریل/2025

سال 2024ء کا آغاز، تل ابیب القسام راکٹوں سے لرز اٹھا

پیر 1-جنوری-2024

 

نئے سال کے پہلے گھنٹوں کے آغازکے ساتھ ہی اسرائیلی فوج نے وسطی اسرائیل میں سائرن بجانے کا اعلان کیا جب کہالقسام بریگیڈز نے تل ابیب اور اس کے مضافات کی جانب متعدد راکٹ داغنے کا اعلان کیاہے۔

 

القسام بریگیڈزنے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے M90راکٹ فائر کئے۔

 

20 سے زیادہ راکٹ داغے گئے

 

دریں اثناء اخبار’ٹائمز آف اسرائیل‘  نے کہا ہے کہ القسامبریگیڈز نے مقامی وقت کے مطابق نصف شب جنوبی اور وسطی اسرائیل پر 20 سے زیادہ راکٹفائر کیے۔

رپورٹ کے مطابقآئرن ڈوم سسٹم نے زیادہ تر راکٹوں کو روک دیا۔

 

اسرائیلی ایمبولینسسروس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

اس کے علاوہ غزہپر اسرائیلی فضائی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج اور حماس کے ارکان کے درمیان زمینیلڑائی جاری ہے، جب کہ محصور غزہ کی پٹی کے مکینوں میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔

 

غزہ شہر پر رات کیبمباری میں کم از کم 48 فلسطینی شہید ہو گئے اور متعدد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

 

عینی شاہدین نےبتایا کہ ایک اور حملے میں مغربی غزہ شہر کی الاقصیٰ یونیورسٹی میں پناہ لینے والے20 افراد مارے گئے۔

 

سابق وزیر اوقافاور مذہبی امور یوسف سلامہ بھی اتوار کے روز غزہ کی پٹی میں ان کے گھر پر اسرائیلیبمباری میں مارے گئے تھے۔

      

مختصر لنک:

کاپی