فلسطینی وزارتصحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 187 شہری شہید اور 312 زخمی ہوگئے۔
وزارت صحت نے کہاکہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت میں گذشتہ اکتوبر کی سات تاریخ سے اب تک 21507شہید اور 55915 زخمی ہو چکے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہغزہ کی پٹی میں تباہ شدہ گھروں یا گلیوں اور مختلف محلوں کے ملبے تلے 7 ہزار سےزائد لاپتہ افراد موجود ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں قابض فوج گھس آتی ہےاور وہاں طبی ٹیمیں انہیں نکالنے میں ناکام رہتی ہیں۔
7 اکتوبر سے اسرائیل غزہ کی پٹی پر تباہ کن جنگ مسلط کیے ہوئے ہےجس کے نتیجے میں اب تک 83 ہزار سے زائد افراد شہید، لاپتہ اور زخمی ہوچکے ہیں، جنمیں سے 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں، اس کے علاوہ لاکھوں افراد بے گھر ہوچکےہیں۔