فلسطینی پناہ گزینوںکے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کی پٹی میںاس کے امدادی قافلے پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں امدادیسامان تباہ ہوگیا ہے۔
"ایکس”پلیٹ فارم پر اپنے بلاگ پوسٹ میں غزہ میں اقوام متحدہ کی ایجنسی کے سربراہ تھامسوائٹ نے کہا کہ”اسرائیلی فوجیوں نے امدادی قافلے پر اس وقت فائرنگ کی جب وہشمالی غزہ سے اسرائیلی فوج کے مقرر کردہ راستے سے واپس آ رہا تھا۔”
انہوں نے وضاحت کی"ہمارے بین الاقوامی قافلے کے کمانڈراور ان کی ٹیم کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن بمباری میں کئی گاڑیاں اورانپرموجود سامان تباہ ہوگیا۔
وائٹ نے”امدادی کارکنان کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسرائیل سے مطالبہکیا کہ وہ غزہ میں امداد لانے والےقافلوں پر بمباری بند کرے۔
متعلقہ سیاق وسباق میں غزہ میں UNRWA آپریشنز کےڈائریکٹر نے تصدیق کی کہ ہر دن زندہ رہنے اور خوراک اور پانی کی تلاش کی جدوجہد مزیدمشکل ہو رہی ہے۔
انہوں نے خبردارکیا کہ غزہ تباہ کن بھوک کا شکار ہے اور چالیس فیصد آبادی اب قحط کے خطرے سے دوچارہے۔
UNRWA نے 7 اکتوبر کو وحشیانہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے غزہ کیپٹی میں اپنے درجنوں ملازمین کی شہادت کا انکشاف کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹریجنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بین الاقوامی ادارے کے شہداء کیتعداد اقوام متحدہ کی تاریخ میں اس سے قبل نہیں دیکھی گئی۔