جمعه 02/می/2025

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمہ، حماس کا خیر مقدم

ہفتہ 30-دسمبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] نے جنوبی افریقہ کی جانب سے غزہ کی پٹی میں ہمارے فلسطینی عوام کےخلاف نسل کشی کے جرم کے سلسلے میں مجرم صہیونی ادارے کے خلاف تحقیقاتی طریقہ کارشروع کرنے کے لیے بین الاقوامی عدالت انصاف میں درخواست جمع کروانے کو سراہا ہے۔

 

حماس آج ہفتے کےروز ایک بیان میں کہا کہ جنوبی افریقہ کا یہ اقدام اس غاصب اسرائیلی ریاست کےلیڈروں اس دور کے مجرموں کا احتساب کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جنہوں نے ہماریعصری تاریخ میں انسانیت کے لیے سب سے زیادہ ہولناک قتل عام کیا ہے۔ یہ وحشیانہ قتلعام آج بھی جاری ہے۔

 

حماس نے تمامممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس نازی وجود کو بین الاقوامی امن اورسلامتی کے لیے خطرہ سمجھتے ہوئے، قومی اور بین الاقوامی فوجداری عدالتوں کے سامنےاسی طرح کے کیسز اور درخواستیں جمع کرائیں تاکہ وحشیانہ جنگی جرائم کے مرتکب وحشینازیوں کا کڑا احتساب کیا جا سکے۔

 

جنوبی افریقہ نےاسرائیلی قابض فوج کے خلاف عالمی عدالتانصاف میں باضابطہ طور پر مقدمہ دائر کیا ہے جسے تاریخی اپنی نوعیت کا سبسے پہلااقدام سمجھا جاتا ہے۔

 

جنوبی افریقہ نےبین الاقوامی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ "غزہ میں نسل کشی کو روکنے کے لیےاسرائیل کے خلاف فوری عبوری اقدامات کیے جائیں۔”

مختصر لنک:

کاپی