جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل پر سات اکتوبر کا حملہ خالص فلسطینی تھا: پاسداران انقلاب

جمعہ 29-دسمبر-2023

 

اسلامی جمہوریہایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملوں کے حوالے سے اپنےمتنازعہ بیان کو واپس لے لیا ہے۔

 

ایک روز قبل اس بیانمیں کہا گیا تھا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر کے حملے مقتول جنرل سلیمانی کے قتل کابدلہ لینے کے لیے تھے۔ پاسدارن کے اس دعوے کی حماس نے فوری طور تردید کر دی تھی۔

 

پاسداران انقلابکے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سات اکتوبر کو ہونے والا حملہ[طوفان الاقصیٰ]خالص فلسطینی تھا۔

 

اب جمعرات کے روزپاسداران کے ایک اہم مقتول کمانڈر رضی موسوی کی تدفین کے موقع پر پاسداران نےپچھلے بیان کو واپس لے لیا ہے تاکہ حماس کے ساتھ عوامی سطح پر کوئی تنازعہ نہ رہے۔

 

پاسداران انقلابکے سربراہ حسین سلامی نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر کیے گئے حملے فلسطینیوںکی آزادانہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھے اور اس میں فلسطین سے باہر کی کسی جماعت کاکوئی کردار نہیں تھا۔

 

انہوں نے رضی موسویکی تدفین کے موقع پر اپنے خطاب میں مزید کہا پاسدارن کے ترجمان نے جو کچھ کہا تھاکہ 7 اکتوبر کا حملہ جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے تھا لیکن میں واضحکرنا چاہتا ہوں کہ دونوں معاملے الگ الگ ہیں۔ طوفان الاقصیٰ ہمارے خون کا بدلہ لینےکی کوششوں سے الگ اور آزادانہ کوشش تھی۔

 

سوگواروں نے 28دسمبر کو تہران میں بریگیڈیئر جنرل سید رضی موسوی کی تدفین میں بڑی تعداد میں شرکتکی۔ رضی موسوی کو 25 دسمبر میں شام میں ایک اسرائیلی حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔

 

سلیمانی جنہوں نےدو دہائیوں تک قدس فورس کی سرابراہی کی تھی جنوری 2020ء امریکی فضائی حملے میںعراق میں مارے گئے تھے۔ ایران نے مسلسل جنرل سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کا مسلسلاعلان کرتا رہا ہے۔

 

دوسری جانب ایرانحماس کی مالی اور فوجی مدد کرنے والا اہم ملک ہے جس نے اسرائیل پر 7 اکتوبر کواسرائیل پر حماس کے غیر معمولی حملے کی تعریف کی تاہم اس کا کہنا ہے کہ وہبراہراست اس حملے میں شامل نہیں تھا۔ حماس کے اس حملے کے بعد اسرائیل نے اب تک غزہمیں اکیس ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جن میں زیادہ بڑی تعداد فلسطینیبچوں اور خواتین کی ہے۔

 

واضح رہے کہ ایرانیصدر ابراہیم رئیسی نے پاسداران کے کمانڈر رضی موسوی کی ہلاکت ہی کے دن اپنے بیان میںکہا تھا کہ اسرائیل کو اپنے اس جرم کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

مختصر لنک:

کاپی