جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں اسرائیلی جرائم،ساڑھے تین لاکھ لوگ وبائی امراض کا شکار

جمعرات 28-دسمبر-2023

کل بدھ کو غزہ کیپٹی میں سرکاری میڈیا آفس نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی جارحیتکے "نقصانات” کے تازہ ترین اعدادوشمار شائع کیے۔

 

غزہ میں سرکاریمیڈیا آفس کی طرف سے لرزہ خیز انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ سات اکتوبر کے بعدغزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت میں اب تک تین لاکھ 55 ہزار افرادوبائی امراض کا شکار ہوئے ہیں جن میں سیکڑوں ان وباؤں سے فوت ہوچکے ہیں۔

 

سرکاری میڈیا کےدفتر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلسل 82ویں روزبھی اپنی جامع نسل کشی کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اب تک قابض نے 1779 قتلعام کیے ہیں۔

 

انہوں نے غزہ میںہونے والے جرائم کے حوالے سے عالمی اداروں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے دنیاسے اسرائیلی جرائم کانوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

 

انہوں نے بتایاکہ شہدا اور لاپتہ افراد کی تعداد 28 ہزار 110 ہو گئی ہے۔ 21110 شہداء ہسپتالوں میںپہنچے۔ ان میں 8800 بچے اور 6300 شہداء شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 55243 افرادمختلف نوعیت کے زخمی ہیں۔

 

311 طبی اہلکار، 40 سول ڈیفنس کے اہلکار اور 103 صحافی شہید ہوچکےہیں۔ 7000 شہریوں کو "لاپتہ” قرار دیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیا آفس کے ایکبیان کے مطابق ان میں سے 70 فیصد بچے اور خواتین ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ "قابضفوج نے محکمہ صحت کے 101 اہلکاروں اور 9 صحافیوں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہغزہ پر جنگ سے غزہ کی پٹی میں 10 لاکھ 800 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ یہ باتقابل ذکر ہے کہ جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہونے کے نتیجے میں 355000 افراد متعدی بیماریوںسے متاثر ہوئے۔

 

قابض فوج نے 126سرکاری ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کیا، 92 سکولوں اور یونیورسٹیوں کو مکمل طور پر تباہکر دیا گیا، 285 سکول اور یونیورسٹیاں جزوی طور پر تباہ ہوئیں، 3 گرجا گھروں کےعلاوہ 115 مساجد مکمل طور پر اور 200 کو جزوی طور پر تباہ کر دیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی