آج جمعرات کوغزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا 83 واں دن ہے۔ اسرائیلی فوج کی غزہ کی پٹی میں نسل کشی اور جنگیجرائم کے ارتکاب کا سلسلہ جاری ہے اور مزید فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔
آج بھی صہیونیفوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجےمیں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
فلسطینی حکام کاکہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینیشہید ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہےکہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگیبسرکرنے پرمجبور
اسرائیلی فوج کیطرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہرونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عامکررہی ہے۔
دوسری جانب فلسطینیمزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اورمتعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔
ہمارے نامہنگاروں نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج کے جنگی طیاروں اور توپخانے نے کل بدھ کے روزغزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر بمباری گھروں، کمیونٹیوں، تنصیبات اور سڑکوں کونشانہ بنایا، جس میں سینکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کےترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ بیتلاہیا، خان یونس اور دیگر مقامات پر شہریوں کے گھروں پر اسرائیلی قابض فوج کیبمباری کے نتیجے میں 50 شہری شہید اور درجنوں کے زخمی ہوئے۔
بیت لاھیا پراجیکٹمیں خیرالدین، الکرد اور القاضی کے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے رہائشی چوک پراسرائیلی بمباری میں 30 سے زائد شہری شہید ہو گئے۔
البریج اورالمغازی کیمپوں پر قابض بمباری کے بعد متعدد شہداء اور زخمی الاقصی شہداء ہسپتالپہنچایا گیا۔
فلسطینی ہلالاحمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ خان یونس میں سوسائٹی کے الامل ہسپتال کے قریباسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 12 زخمی ہوئے۔
میڈیا ذرائع نےالقدس ٹوڈے چینل کے کیمرہ مین صحافی احمد خیرالدین کی شہادت کی اطلاع دیتے ہوئےبتایا کہ ان کی لاش اب بھی ان کے گھر کے ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔ ان کے ساتھ اہلخانہ کے 12 اور پڑوسیوں کے 9 شہداء بھی ہیں۔
رفح کے شمال میںالزہور میں خیموں میں بے گھر ہونے والے متعدد افراد کی آباد زرعی اراضی کو نشانہبنانے سے متعدد شہری زخمی ہوئے۔
وسطی غزہ کی پٹیمیں دیر البلاح میں المشعلہ محلے میں قابض فوج کی جانب سے ایک مکان اور ایک شہری کیگاڑی کو نشانہ بنانے کے بعد وہاں متعددشہری شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔
طبی ذرائع نے غزہکی پٹی کے وسطی علاقے نصیرات، دیر البلح اور المغازی میں گذشتہ رات اور آج صبح سویرےصہیونی حملوں کے نتیجے میں 17 شہداء کے جسد خاکی ہسپتالوں میں لائے گئے۔