جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں ہولوکاسٹ کے 80 روز، نئے جنگی جرائم اور نسل کشی

منگل 26-دسمبر-2023

آج سوموار کو غزہکی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا80واں دن ہے۔

 

آج بھی صہیونیفوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجےمیں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ غزہپر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہےکہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگیبسرکرنے پرمجبور

 

اسرائیلی فوج کیطرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہرونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عامکررہی ہے۔

 

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتیفورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اور متعددمقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

 

ہمارے نامہ نگارنے بتایا کہ کل سوموار کے روز اسرائیلی قابض فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ کے مختلفعلاقوں میں وحشیانہ بمباری، توپخانے اور ٹینکوں سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھاجس میں مزید فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

 

نامہ نگار نےبتایا کہ جنوبی غزہ کے خان یونس شہر میں الامل کالونی میں اسرائیلی فوج نے ایک گھرپر بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ عام شہری شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

نامہ نگار نےبتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے البریج کیمپ، جحرالدیک اور دیگر مقامات پر گولہ باریکی۔

 

ادھر وسطی غزہ میںالنصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں متعدد فلسطینیوں کےزخمی ہونے کی اطلاعاتہیں۔ جب کہ المغازی کیمپ میں مزید بمباری میں شہریوں کی اموات کی خبریں آئی ہیںتاہم وہاں پر رسائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کی شہادتوں کی تفصیلات سامنے نہیںآسکی ہیں۔

 

وسطی غزہ میںالمغازی کیمپ پر اسرائیلی فوج کی جارحیت میں متعدد شہری شہید ہوگئے۔

 

اتوار سے المغازیکیمپ اسرائیلی فوج کی وحشیانہ جارحیت کا شکار ہے جس میں دسیوں فلسطینی شہید اورزخمی ہوچکے ہیں۔

 

اسرائیلی فوج نےالمغازی کیمپ کے مکینوں کو پہلے وہاں سے نکلنے کا حکم دیا جس کے بعد وہاں پربمباری کرکے شہریوں کو شہید کردیا۔

 

ہلال احمر فلسطینکے مطابق الاھلی ہسپتال میں مزید اکیس زخمیوں کو لایا گیا ہے جب کہ 13 زخمیوں کوشمالی غزہ کے الشفاء ہسپتال سے منتقل کیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب شمالیغزہ میں رضا کاروں امدادی کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ گذشتہ روز وہاں پربمباری سے تباہی کے بعد امدادی کرکنوں کو متاثرہ علاقے میں جانے سے روک دیا گیا۔

 

ادھر خان یونس کےیورپی ہسپتال میں 10شہداء کے جسد خاکی لائے گئے ہیں۔

 

غزہ کے الشیخرضوان محلے میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں پیپلزفرنٹ برائے آزادی فلسطین کیمرکزی کمیٹی کے رکن ایمن نعیم المدھون المعروف ابو محمد شہید ہوگئے۔

 

صحافی حسام شباتنے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کےبعد شہریوں کا ایک گروپ بیت حانون پہنچاہے۔

 

ادھر وسطی غزہمیں اسرائیلی فوج نے نصیرات کیمپ پر بمباری کی۔ خان یونس ناصر ہسپتال میں ایک بچےسمیت دو شہیدوں کے جسد خاکی لائے گئے۔

مختصر لنک:

کاپی