فلسطینی وزارتصحت نے پیر کے روز کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورےخاندانوں کے 25 قتل عام کیے جس میں 250 شہید اور 500 زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کےترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 80ویں دنبڑھ کر 20674 شہید اور 54536 زخمی ہوئے ہیں۔
ایک پریس کانفرنسکے دوران انہوں نے صحت کے نظام کے خلاف اسرائیلی قابض ریاست کی خلاف ورزیوں کی طرفاشارہ کیا جس کے نتیجے میں 311 صحت کے اہلکاروں کی شہادت اور 102 ایمبولینسوں کیتباہی ہوئی اور انہیں سروس سے باہر کر دیا گیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ "صحت کے نظام کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 141 صحت کےاداروں کو نشانہ بنایا گیا اور 23 ہسپتالوں اور 53 مراکز صحت کو سروس سے ہٹا دیا گیا۔”
وزارت صحت کےترجمان کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے شمالی غزہ کے ہسپتالوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹرمحمد ابو سلمیہ، ڈاکٹر احمد الکہلوت اور ڈاکٹر احمد مہنا سمیت 99 صحت کے اہلکاروںکو ابھی تک حراست میں لے رکھا ہے۔
القدرہ نےبتایاکہ قابض ریاست نے شمالی غزہ کے ہسپتالوں کو جان بوجھ کر تباہ کر دیا اور آٹھ لاکھشہریوں کو صحت کی خدمات سے محروم کر دیا۔
انہوں نے واضح کیاکہ طبی ٹیمیں سینکڑوں نازک، خطرناک اور پیچیدہ کیسز کے سامنے بے بس ہیں اور مطلوبہعلاج، انسانی اور طبی صلاحیتوں کی کمی کی وجہ سے ختم ہوچکا ہے۔