جمعه 15/نوامبر/2024

غزہ میں ’فلسطین الیوم‘ چینل کے دفترپر اسرائیلی بمباری، متعدد شہید

ہفتہ 23-دسمبر-2023

کل جمعہ کے روزاسرائیلی قابض فوج نے غزہ شہر میں اسلامی جہاد تحریک سے وابستہ "فلسطینٹوڈے” چینل کے دفتر کو میزائل سے نشانہ بنایا اور اس کی ’ڈی ایس این جی‘ اورچینل کی عمارت کے ایک حصے کو تباہ کردیا۔ اس بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری اورصحافی شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

چینل کی انتظامیہنے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کوجاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ "چینل اور اسکے کارکنان پر یہ حملہ جان بوجھ کرکیا گیا جس میں عملے کو چینل کو نشانہ بناگیا ہے۔یہ حملہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی جاری دہشت گردی اور جرائم پر پردہ ڈالنےکی مذموم جارحیت کا تسلسل ہے۔

 

اسلامی جہاد نےکہا کہ "یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب قابض دشمن فوج نے چینل کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا ہو۔ وہ غزہ کی پٹی کے اندر، مغربی کنارے اور یروشلم میں اس کی آواز کوخاموش کرنے، اپنے مکروہ جرائم پر پردہ ڈالنے اور جرائم کو فروغ دینے کے لیے اپنیمایوس کن کوششیں جاری رکھنے کا تسلسل ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی