آج ہفتے کو غزہکی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا78واں دن ہے۔ اس طرح آج غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو اڑھائیماہ مکمل ہوچکے ہیں۔
آج بھی صہیونیفوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجےمیں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجےمیں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
فلسطینی حکام کاکہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید سیکڑوں فلسطینیشہید ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہےکہ صہیونی فوج کی بمباری سے 90 فی صد آبادی بے گھر اور کھلے آسمان تلے زندگیبسرکرنے پرمجبور
اسرائیلی فوج کیطرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہرونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عامکررہی ہے۔
دوسری جانب فلسطینیمزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اورمتعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔
آج ہفتے کے روزغزہ میں جبالیہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ گولہ باری سے متعدد شہری شہید اورزخمی ہوگئے۔
خان یونس کے وسطمیں ایک موبائل ٹاور کی مرمت کرنےوالے کارکنوں پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میںفلسطینی ٹیلی کام کمپنی کا ایک ملازم شدید زخمی ہو گیا۔ حالانکہ وہ ریڈ کراس کےمشورے سے وہاں کام کررہا تھا۔
وسطی غزہ میں نصیراتکیمپ پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
شمالی غزہ میںشاہراہ النخیل پر اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے دسیوں فلسطینی شہداء کی گلیسڑی لاشیں کو ہسپتال پہنچایا۔ انہیں شہید کرنے کے بعد اسرائیلی فوج نے اٹھانے کیاجازت دینے سے انکار کردیا تھا جب کہ شہید فلسطینیوں کی لاشوں کو کتوں کے آگےپھینک دیا گیا تھا۔
ادھر وسطی غزہمیں البریج کیمپ پر اسرائیلی فوج کی تازہ بمباری میں بچوں سمیت کم سے کم چار شہریشہید ہوگئے۔
مشرقی رفح میںاسرائیلی فوج نے کرم ابو سالم گذرگاہ سے محدود دراندازی کئی۔
شمالی غزہ میںقابض فوج کے جنگی طیاروں نے مسجد العمری کے قریب ایک مکان کو میزائل سے نشانہبنایا۔
وسطی غزہ میںالمغراقہ کے مقام پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں دو شہری انوراور ریاض ابو کمیل جام شہادت نوش کرگئے۔