چهارشنبه 30/آوریل/2025

تین روز میں غزہ میں 25 صہیونی فوجی قتل، 41 گاڑیاں تباہ کیں:القسام

جمعرات 21-دسمبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کل بدھکی شام ایک بیان میں کہا ہے کہ القسام کےمجاھدین گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران غزہ میںگھسنے والی اسرائیلی فوج کی 41 گاڑیوں ، ٹینکوں اور دیگر جنگی مشینری کو تباہ اور25 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا ہے۔

 

ابو عبیدہ نےنشاندہی کی کہ "القسام کے مجاہدین گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران 41 فوجی گاڑیوںکو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کرنے میں کامیاب ہوئے” ۔ انہوں نے کہا کہ 25 فوجیوںکو ہلاک اور درجنوں کو زخمی کردیا گیا۔

 

القسام کے ترجماننے بتایا کہ القسام کے مزاحمت کاروں نے غاصب اسرائیلی افواج کو میزائلوں اوردھماکہ خیز آلات سے نشانہ بنایا اور صفر فاصلے سے ان پر حملے کیے۔ مجاھدین نےاسرائیلی فوج کی کمک فورسز کو بھی نشانہ بنایا۔ اس کے علاوہ دو سرنگوں اور ایکمکان کو بھی اڑا دیاجہاں قابض فوجی گھسے ہوئےتھے۔

 

ابو عبیدہ نے مزیدکہا کہ "ہمارے مجاہدین نے مارٹر گولوں اور کم فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں سےہیڈ کوارٹر، فیلڈ کمانڈ رومز اور فوجی مراکز کو تباہ کر دیا۔

 

القسام بریگیڈزنے ٹیلی گرام پر پے در پے بیانات میں کہا کہ اس کے ارکان کی غزہ شہر کے علاقے سرایامیں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس میں کم سے کم چار دشمن فوجی جھنم واصلہوئے۔

 

مختصر لنک:

کاپی