چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کودشمن کا قبرستان بنا دیا، 720 فوجی گاڑیاں تباہ،سیکڑوں فوجی ہلاک

جمعرات 21-دسمبر-2023

 

اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہےکہ غزہ کو اسرائیلی قابض فوج کا قبرستان بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹیمیں بری دراندازی شروع ہونے کے بعد اسرائیلی فوج کی 720 گاڑیاں اور ٹینک تباہ کردیے گئے ہیں اور سیکڑوں فوجیوں کو ہلاکاور زخمی کیا گیا ہے۔

 

ترجمان نے کہا کہگذشتہ ایک ہفتے کے دوران القسام مجاھدین نے غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر 15 سنائپرکارروائیاں کیں جن میں کئی فوجیوں کو جھنم رسید کیا گیا۔

 

انہوں نے کہا کہدشمن غزہ پر مسلسل بمباری اور معصوم لوگوں کے وحشیانہ قتل عام کے باوجود اپنااعلان کردہ جنگی ہدف پورا نہیں کرسکا ہے۔ اسرائیلی قیدی اب بھی ہمارے پاس ہیں۔ اگروہ انہیں زندہ دیکھنا چاہتا ہے تو اسے جنگ روکنا ہوگی۔

 

عزالدین القسامبریگیڈز نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں تحریک کے خلاف جو جنگ چھیڑ رہی ہے اس میںاسرائیل کا اعلان کردہ ہدف ناکامی سے دوچار ہے۔

 

القسام بریگیڈزکے ترجمان ابو عبیدہنے ایک آڈیو ریکارڈنگ میں کہا کہ ہمیں ختم کرنے کا اسرائیل کامقصد ناکامی سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کو جاری رکھنا ان اسرائیلی یرغمالیوںکی رہائی کی اجازت نہیں دیتا جو اب بھی تحریک کے زیر حراست ہیں۔

 

دریں اثنا جمعراتکو القسام بریگیڈز نے تین اسرائیلی زیر حراست افراد کے ویڈیو کلپس نشر کیے جن کےبارے میں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔ القسام کی طرفسے شائع ویڈیو میں 3 قیدیوں ایلیا ٹولڈانو، نک پیزر اور رون شرمین کو دکھایا گیا۔گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ ان تین قیدیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔

 

یہ تینوں نوجوانغزہ کے علاقے شجاعیہ کالونی میں ایک عمارت سے قمیصیں اتارے ہوئے نکلے تھے، ان میںسے ایک سفید کپڑا بھی لہرا رہا تھا تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے ان تینوں پرفائرنگ کردی تھی۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے واقعہ کا اعتراف کیا اور اس پر افسوسکا اظہار کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرانے کا بھی کہا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی