جمعرات کو اسلامیتحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدینالقسام بریگیڈزنے تین اسرائیلی زیر حراست افراد کے ویڈیو کلپس نشر کیے جن کے بارےمیں کہا گیا ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مارے گئے تھے۔
القسام کی طرف سےشائع ویڈیو میں 3 قیدیوں ایلیا ٹولڈانو، نک پیزر اور رون شرمین کو دکھایا گیا۔ گزشتہہفتے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ ان تین قیدیوں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
یہ تینوں نوجوانغزہ کے علاقے شجاعیہ کالونی میں ایک عمارت سے قمیصیں اتارے ہوئے نکلے تھے، ان میںسے ایک سفید کپڑا بھی لہرا رہا تھا تاہم اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے ان تینوں پرفائرنگ کردی تھی۔
بعد ازاں اسرائیلی فوج نے واقعہ کا اعتراف کیااور اس پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کرانےکا بھی کہا تھا۔