جمعه 15/نوامبر/2024

یمنی فورسز نے قابض اسرائیل سے منسلک دو بحری جہازوں پر حملہ

منگل 19-دسمبر-2023

 

یمن کی مسلحافواج نے پیر کی شام اعلان کیا کہ اس کی بحری افواج نے صیہونی ریاست سے منسلک دوبحری جہازوں کے خلاف ایک معیاری فوجی آپریشن کیا۔

 

یمنی افواج نے ایکبیان میں کہا پہلا بحری جہاز "سوان اٹلانٹک” تیل سے لدا ہوا تھا، اوردوسرا جہاز "ایم ایس سی کلارا” تھا جس میں کنٹینرز تھے۔ انہوں نے کہا کہفورسز نے گذشتہ روز دو سمندری جہازوں نے نشانہ بنایا۔

 

اس نے زور دے کرکہاکہ دونوں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی کارروائی اس وقت کی گئی جب ان کے عملے نے یمنیبحری افواج کی کالوں کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔

 

انہوں نے مزیدکہا کہ یہ آپریشن فلسطینی عوام کے ظلم و ستم پر ان کی نصرت کے لیے کی جانے والیکوشش ہے۔ اس وقت غزہ کی پٹی میں قتل و غارت، تباہی اور محاصرے کا شکار ہیں اورہمارے عظیم یمنی عوام اور آزاد عوام فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

یمنی مسلح افواجنے اسرائیل کی بندرگاہوں کے علاوہ دنیا بھر کی بندرگاہوں کی طرف جانے والے تمامبحری جہازوں کو یقین دہانی کرائی کہ انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

 

انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ وہ کسی بھی ایسےجہاز کو نشانہ بنانے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا جو اس کے سابقہ بیانات میں بیانکی گئی خلاف ورزی کرتا ہے۔ اسرائیل کی طرف جانے والے کسی بھی ملک کے جہاز کو نشانہبنایا جائے گا۔

 

مختصر لنک:

کاپی