صہیونی قابض فوجنے منگل کی صبح سویرے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے جنوب میں واقع قصبے عقربا میںقیدی اسامہ بنی فضل کے خاندانی گھر کو ایک خوفناک دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجےمیں 14 شہری زخمی ہوئے۔
مقامی ذرائع نےاطلاع دی ہے کہ قابض فوج کی ایک بڑی فورس نے رات گئے قصبے پر دھاوا بولا اور دیریہکے نواح میں قیدی اسامہ بنی فضل کے خاندانی گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ بعد ازاں اسےدھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زاید فلسطینی زخمی ہوگئے۔
مکان کو مسمارکرنا قابض افواج کی طرف سے قیدیوں اور شہداء کے اہل خانہ کے خلاف جاری اجتماعی سزاکی پالیسی کا حصہ ہے۔ اسرائیلی ریاست فلسطینی مزاحمت کاروں کے گھروں کو مسمار کرنےکو انہیں مزاحمت سے روکنے کی ایک سزا کے طور پر شروع کررکھا ہے۔
قابل ذکر ہے کہقابض فوج نے 11/26/2023 کو اسامہ بنی فضل کو 100 دنوں کے مسلسل تعاقب کے بعد حراستمیں لے لیا ہے۔
بنی فضل نے نابلسشہرکے جنوب میں واقع قصبے حوارہ میں آباد کاروں کو ہلاک کردیا تھا۔