چهارشنبه 30/آوریل/2025

شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی افسرہلاک، ایک زخمی

پیر 18-دسمبر-2023

 

اسرائیلی قابضفوج نے اعلان کیا ہے کہ کل اتوار کی شام شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کےساتھ لڑائی کے دوران ایک افسر ہلاک اور ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا ہے۔

 

عبرانی چینل 12نے اطلاع دی ہے قابض فوج کے حوالے سے اسٹاف سارجنٹ 21 سالہ بورس ڈونوسکی "کریات بیالیک” 46ویں بٹالین (401)سے تعلق رکھنے والے شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں کے دوران مارے گئے۔

 

46ویں بٹالین کا ایک ریزروسٹ بھی شدید زخمی ہوا۔

 

متعلقہ سیاق وسباق میں، قابض فوج کا ایک فوجی چاقو سے حملے کے نتیجے میں زخمی ہوا، جو رام اللہکے قصبہ رنتیس کے قریب قابض فوج کی چوکی پر ہوا۔

 

مقامی ذرائع نےبتایا کہ ایک نوجوان نے قابض فوجیوں میں سے ایک پر چاقو سے حملہ کیا، جس کے نتیجےمیں فوجی معمولی زخمی ہوا اور حملہ آور بہ حفاظت پیچھے ہٹ گیا۔

 

اتوار کی صبحاسرائیلی قابض فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں فلسطینیمزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائیوں کے دوران ایک افسر اور ایک فوجی ہلاک اور دو افسراناور تین دیگر فوجی زخمی ہوئے۔

 

ہفتے کے روزاسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ میں جاری لڑائیوں میں 33 فوجیوں سمیت گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 35 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

 

قابل غور بات یہہے کہ اسرائیلی فوج کے اندازوں کے مطابق لڑائیوں کے آغاز سے اب تک 1200 سے زیادہاسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 400 فوجی شامل ہیں اور 2500 زخمی ہوئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی