پنج شنبه 01/می/2025

سعودی عرب، چین اور ایران کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

ہفتہ 16-دسمبر-2023

 

سعودی عرب، ایران اور چین نے مشترکہ طور پر ایکبار پھر غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت اور جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران نے دو طرفہ معاہدےپر عمل درآمد کے لیے اپنے مکمل عزم کا اظہار کیا ہے اور آئندہ جون میں سعودی عرب میںسعودی چینی ایران مشترکہ سہ فریقی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کرلیا۔

 

بیجنگ اجلاس کےموقعے پر تینوں ممالک نے زور دیا کہ فلسطینی قوم کے مستقبل کو فلسطینیوں پر چھوڑ دیاجائے اور ان پر کوئی یک طرفہ  منصوبہ مسلطنہ کیا جائے۔

 

سعودی چینی ایرانسہ فریقی کمیٹی نے غزہ کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ فلسطینپر کسی بھی معاہدے کو فلسطینی عوام کی مرضی کی عکاسی کرنی چاہیے۔ مشترکہ سعودی چینیایران سہ فریقی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کی شام بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔

 

۔

مختصر لنک:

کاپی