غزہ میں فلسطینیسول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے مرکزی خان یونس گورنری کے فرحانہ اسکول میںاسرائیلی بمباری کے بعد شہریوں کو بچانے کی کوشش کے دوردوبارہ اسرائیلی قابض طیاروںکی بمباری کے نتیجے میں شہری دفاع کے عملے کے تین ارکان کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔سول ڈیفنس نےبتایا کہ خان یونس میں صحافی سامر ابو دقہ کو جو اسرائیلی بمباری کے نتیجے میںزخمی حالت میں پڑے تھے کو بچانے کی کوشش کے دوران سول ڈیفنس کے 3 ارکان کی شہادتہوئی۔
قابل ذکر ہے کہغزہ میں سول ڈیفنس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے صہیونی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک35 سے زائد شہداء کی قربانی دی ہے۔۔ سول ڈیفنس کے عملے کے 150 سے زائد افراد زخمیہوئے جن میں سے بعض کے اعضاء کاٹ دیے گئے۔ .غزہ میں الجزیرہکے کیمرہ مین سامر ابو دقّہ خان یونس میں فرحانہ اسکول پر اسرائیلی بمباری کی کوریجکرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ایک بیان میںالجزیرہ نیٹ ورک نے اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سوچا سمجھا قتل قرار دیاہے۔