جمعه 15/نوامبر/2024

سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 3714 فلسطینی طلباء شہید

جمعہ 15-دسمبر-2023

 

فلسطینی وزارتتعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک غزہ کی پٹیاور مقبوضہ مغربی کنارے میں 3714 فلسطینی طلباء شہید اور 5700 زخمی ہوئے ہیں۔

 

وزارت تعلیم نے ایکبیان میں کہا ہے کہ غزہ میں شہید طلباء کی تعداد 3679 ہوگئی اور 5429 زخمی ہوئے۔مغربی کنارے میں 35 طلباء شہید، 271 زخمی، جب کہ 82 کو گرفتار کیا گیا۔

 

غزہ کی پٹی میں209 اساتذہ اور تعلیمی شعبے کے منتظمین شہید اور 619 زخمی ہوئے، جب کہ مغربی کنارےمیں دو اساتذہ زخمی 65 سے زائد کو گرفتار کیا گیا۔

 

وزارت تعلیم نےکہا کہ غزہ کی پٹی میں 278 سرکاری اسکولوں اور UNRWA کے 65 اسکولوں پر بمباری کی گئی اور توڑ پھوڑ کی گئی، جس کی وجہسے ان میں سے 83 کو شدید نقصان پہنچا اور 7 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ مغربی کنارےمیں 38 اسکولوں پر دھاوا بول دیا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

 

یورو- میڈیٹیرینینآبزرویٹری نے غزہ میں اسکولوں اور تعلیمی شعبے کو تباہ کرنے میں قابض فوج کے ذریعے کیے گئے بڑے جرائم کا انکشاف کیا۔

 

انسانی حقوق گروپنے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیلی قابض فوج نے ان اسکولوں کو جو دسیوںہزار بے گھر افراد کی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کرتے تھے، فوجی مراکز میں تبدیلکر دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی