شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ:صفر کے فاصلے سےجھڑپ،14 اسرائیلی فوجی جھنم واصل،3 ٹینک تباہ

جمعہ 15-دسمبر-2023

 

اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ اسکے مجاہدین شمالی غزہ کی پٹی میں 4 اسرائیلی فوجیوں پر گھات لگا کر حملے میں کامیاب ہو گئے، جس کےبعد جمعرات کے روز ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

 

القسام بریگیڈزکے ایک فیلڈ ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ مجاہدین گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کیپٹی کے شمال میں واقع بیت لاہیا میں صفر کے فاصلے سے 3 گاڑیوں کو تباہ کرنے میںکامیاب رہے۔

 

القسام نے ٹیلیگرام پلیٹ فارم پر مختصر بیانات میں کہا کہ اس کے مزاحمت کار غزہ شہر کے شمال مغربمیں 4 صہیونی فوجیوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہے اور الشجاعیہ کے پڑوس میں ال یاسین105 گولوں سے 3 صیہونی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

 

القسام نے تصدیقکی کہ دن کے وقت اس کے مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں خان یونس شہر کے شمال میں4 فوجی گاڑیوں اور دو اسرائیلی مرکاوا ٹینکوںکو ال یاسین 105 گولوں سے نشانہ بنایا، اس کے علاوہ ال یاسین کے ساتھ دو مرکاوا ٹینکوںکوغزہ شہر اور ایک کو جنوب مشرقی غزہ میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا گیا۔

 

بعد ازاں جمعراتکی شام القسام نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے خان یونس شہر میں ایک اسرائیلی ٹینک کو یاسین105 گولے سے تباہ کیا، جس سے اس میں آگ لگ گئی۔

 

القسام نے کہا کہاس نے صوفہ فوجی امدادی مقام پر قابض ہجوم پر راکٹوں سے حملہ کیا۔

 

انہوں نے ایک بیانمیں مزید کہا: "ہمارے مجاہدین اور القدس بریگیڈز نے خان یونس شہر کے مشرقیمحور میں گھسنے والی دشمن افواج کے ایک اجتماع پر مارٹر گولوں سے بمباری کی۔”

 

مختصر لنک:

کاپی