شنبه 07/دسامبر/2024

غزہ پر اسرائیلی بربریت کے 70 دن،اجتماعی قتل عام کے نئے ریکارڈ قائم

جمعہ 15-دسمبر-2023

 

آج جمعہ  کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اورجارحیت کا70 واں دن ہے۔

 

آج جمعہ  کے روز بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاریبربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندرموجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینیشہید اور زخمی ہوگئے۔

 

اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعیقتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہےاور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

 

 

دوسری جانب فلسطینیمزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اورمتعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

 

اس وقت غزہ کی پٹی میں خان یونس لڑائیکا مرکز ہے جہاں اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے  نتیجے میں  مزید متعدد شہری شہید ہو گئے۔

غزہ کی الزیتونکالونی پر اسرائیلی فوج کی تازہ وحشیانہ بمباری میں 15 فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوگئے۔ یہ حملہ سڑک پر  پناہ لیے ہوئے نہتے شہریوں پر ڈرون طیارے کیمدد سے کیا گیا جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ شہداء میں زیادہتر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

 

الزیتون کالونیکے چھ گھروں پر اسرائیلی فوج نے توپخانے سے شیلنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے دسفلسطینی شہداء کی الشیں المعمدانی ہسپتال منتقل کی گئیں۔

ادھر الشجاعیہ کالونیمیں البساطات بازار پر بم باری کی جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود نو فلسطینی شہیداور پچیس زخمی ہوگئے۔

غزہ کی الدرجکالونی میں اسرائیلی توپ خانے کی طرف سے دسیوں گولے داغے گئے۔ گولہ باری سے فہمیالجرجاوی اسکول میں موجود چار شہری شہید ہوگئے۔ شہدا میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

 

اسی کالونی کےعلاقے صحابہ پر اسرائیلی ٹینکوں اور جنگی طیاروں کی بمباری سے کم سے کم 20 شہری شہید اوردسیوں زخمی ہوگئے۔ اس موقعے پر اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کے خلاف کریکڈاؤن میں 15 سے 55 سال کی عمر کےافراد شامل ہیں۔ان کےکپڑے اتار لیے گئے۔

النصر اور الشیخرضوان کےمقام پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہیدہوگئے۔

 

قابض فوج نے غزہشہر کی جامع مسجد فلسطین کے اطراف میں ایک بزرگ سمیت کم سے کم پانچ فلسطینیوں کوگولیاں مار کر شہید جب کہ پندرہ کو اتار کران کے کپڑے اتارنے کے بعد انہیں نامعلوممقام پرمنتقل کردیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی