جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جارحیت کا 69 واں دن،غزہ میں خونی قتل عام جاری

جمعرات 14-دسمبر-2023

 

آج جمعرات کو غزہکی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا69 دن ہوچکے ہیں۔

 

آج جمعرات کےروز بھی صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریت میں مختلف مقامات پر وحشیانہبمباری کی جس کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں کے سروں پر ان کے مکانات کوگرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعیقتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہےاور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل عام کررہی ہے۔

 

 

دوسری جانب فلسطینیمزاحمتی فورسز قابض دشمن فوج کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئے ہیں اورمتعدد مقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔

 

اس وقت غزہ کی پٹی میں خان یونس لڑائیکا مرکز ہے جہاں اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے  نتیجے میں مزید متعدد شہری شہید ہو گئے۔

 

کمال عدوانہسپتال کے شعبہ اطفال کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباریاور ناکہ بندی کی وجہ سے ہسپتال میں موجود مزید دو زخمی بچے دم توڑ گئے۔

 

غزہ میں فلسطینیوزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے کمال عدوانمیں لائے گئے دس زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے سے روک دیا جس کے نتیجے میں زخموںسے تڑپتے دو بچے دم توڑ گئے۔

 

اسرائیلی فوج نےطبی عملے کو زخمیوں اور بیماریوں کو طبی سہولیات کی فراہمی سے روکنے کے لیے ہسپتالکے ایمرجنسی وارڈ پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں دو شہری شہید ہوگئے۔

 

انہوں نے بتایاکہ اسرائیلی فوج نے طبی عملے کو تمام زخمیوں اور انتہائی نگہداشت میں زیر علاجبچوں کو ہسپتال کی دوسری منزل پر جمع کرنے کا حکم دیا اور ہسپتال کے تمام حصوں کیبجلی، پانی اور خوراک کاٹ دی۔

 

 

 

ادھر اسرائیلیفوج نے کمال عدوان ہسپتال کےڈائریکٹر سمیت طبی عملے کے 70 کارکنوں اور ڈاکٹروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

اس وقت ہسپتال کےاحاطے میں 2500 افراد موجودہیں جو بے گھر ہونے والوں میں شامل ہیں۔

 

غزہ شہر پر آججمعرات کی صبح ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں طلال عبدالسلام، ان کیاہلیہ اور ایک پوتی شہید ہوگئے۔

 

جبالیا کیمپ پرآج جمعرات کو اسرائیلی فوج نے دوبارہ توپ خانے سے گولہ باری کی۔

 

غزہ میں شہریدفاع کے ترجمان نے بتایا کہ زیتون، الشجاعیہ اور الدرج کالونیوں میں اسرائیلی فوجنے وحشیانہ بمباری اور توپخانے سے گولہ باری کی۔

غزہ شہر کی الدرجکالونی میں الصحابہ کے مقام پر اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر بمباری کی۔

 

شمالی غزہ میںرہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔

 

خان یونس کے بطنالسمین کے مقام پر الشاعر خاندان کے گھر پر بمباری کی گئی تاہم کسی قسم کے جانینقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

 

رات کو اسرائیلیفوج کی فضائی بمباری میں جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں 27 فلسطینی شہید ہوگئے۔ شہداء کا تعلق ابو ضباع اور عاشور خاندان سےہے جب کہ قابض فوج نے الشابورہ کیمپ پر ابو ضباع کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں متعدد شہری شہید ہوگئے۔

 

الدرج کالونی میںکریرہ خاندان کے گھر پر بمباری میں خاندان کے متعدد افراد سمیت پناہ لینے والے 26 افراد شہیدہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی