اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مجاہدین اور مزاحمتی دھڑوںنے غزہ کی پٹی میں دراندازی کے علاقوں میں قابض افواج کا مقابلہ کرنے کے لیے بہادریکے مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران انھوں نے مزید معیاریحملے کیے ہیں اوردشمن کے کئی ٹینک تباہ کردیے ہیں۔
القسام بریگیڈزنے انکشاف کیا ہے کہ اس کے مجاہدین الشجاعیہ محلے میں جنگی صفوں سے واپسی کے بعد حسنیناسٹریٹ پر صیہونی فٹ فورس کو انتہائی خطرناک بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا ہے جسسے کم از کم 10 دشمن فوجیوں اور اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
القسام بریگیڈزنے ایک فوجی رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ شہر کے شیخ الرضوان کے علاقے میں”ال یاسین 105″ میزائلوں سے 4 مراکاوا ٹینکوں اور 4 صہیونی اہلکاروں کےکیریئرٹرکوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اسرائیلی قابضفوج نے جمعرات کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں آرمرڈ کور کے ایک افسر کیہلاکت کا اعتراف کیا۔ یہ اعتراف گذشتہ روز مشرقی غزہ میں الشجاعیہ کےمقام پر 10افسران اور فوجیوں کی ہلاکت کے بعد کیا گیا ہے۔
مزاحمتی ذرائع اسبات کی تصدیق کرتے ہیں کہ قابض فوج اپنے حقیقی نقصانات کو چھپا رہی ہے۔ وہ مرنےوالوں اور زخمی ہونے والوں کی اصل تعداد کو سامنے لانے کے بجائے فوجیوں کا مورالبلند رکھنے کے لیے اپنا معمولی نقصان ظاہر کرتی ہے۔
قابض فوج کے ایکترجمان نے بتایا کہ افسر کی ہلاکت کے علاوہ ایک فوجی شدید زخمی ہوا ہے، جب کہ بر سبعکے سوروکا اسپتال کا کہنا ہے کہ اس میں گذشتہ24 گھنٹوں کے دوران 19 زخمی اسرائیلی فوجی لائے گئے ہیں۔
فلسطینی مزاحمت کیجانب سے طوفان لاقصیٰ شروع کرنے کے بعد اکتوبر کے اواخر میں غزہ کی پٹی میں زمینیدراندازی کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج نے اپنے 116 ارکان کی ہلاکت کااعتراف کیا ہے، حالانکہ اسرائیلی لیکس نے انکشاف کیا ہے۔