آج بدھ کو غزہکی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا 68 روز جاری ہے۔
آج بدھ کے روز صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی پر جاری بربریتمیں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں گھروں کے اندر موجود شہریوں پرانکے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے اجتماعیقتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوچکا ہےاور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل کررہی ہے۔
دوسری جانب فلسطینیمزاحمتی قوتوں نے دشمن کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے اور متعددمقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔
خان یونس پر اسرائیلی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمیہوگئے۔
صیام خاندان کے گھر پر کی گئی وحشیانہ بمباری میں گھر میں موجود متعدد شہریشہید ہوگئے۔
ادھر مشرقی خانیونس میں اور وسطی خان یونس میں اسرائیلی ٹینکوں اور توپ خانے سے گولہ باری کےدوران متعدد شہری شہید ہوگئے۔
جنوبی خان یونسمیں قیزان النجار کے مقام پر ایک گھر پر اسرائیلی بمباری میں دو خواتین اور دوبچوں سمیت چارشہری شہید ہوگئے۔
شہداء میں 80 سالہ عائشة عبد الحميد البيوك ، 30 سالہ فائقةكمال رزق البيوك دو سالہ أحمد محمد كاملالبيوك اور 8 سالہ وجوري محمد كامل البيوك شامل ہیں۔
خان یونس کیمپ پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 63 سالہ ریاض العامودی اور اس کا شیر خوار پوتا حمزہ محمد العامودشہید جب کہ سات شہری زخمی ہوگئے۔
خان یونس جی بلاکمیں اسرائیلی بمبای کے نتیجے میں عامر خاندان کے دو شہری شہید ہوگئے۔
دیر البلح میںفطائر خاندان کے دو بچوں کے شہید اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
خان یونس کے ناصرہسپتال کی طرف اسرائیلی فوج نے آتش گیر گولے اور توپ خانے کے گولے داغے۔
ادھر بارش کی وجہسے جنوبی غزہ کے تمام پناہ گزین کیمپ پانی سے بھر گئے۔
غزہ کی پٹی پراسرائیلی بمباری میں اور ایک صحافی عبد الكريم عودة شہید ہوگئے جس کے بعد غزہ میںشہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 87ہوگئی ہے۔
التفاح کالونیمیں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
توپ خانے اورفضائی بمباری کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج نے زمینی دراندازی کا سلسلہ جاری رکھا۔
منگل کی شامل غزہمیں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز قابض فوج نےمزید 17 بار اجتماعیقتل عام کیا جس کے نتینے میں 207فلسطینی شہید اور 450زخمی ہوئے۔
وزارت صحت کےترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلیجارحیت کے نتیجے میں اب تک 18412فلسطینی شہید اور 50100زخمی ہوچکے ہیں۔
۔
وأكد المتحدثباسم وزارة الصحة د. أشرف القدرة في مؤتمر صحفي في اليوم ال 67 للعدوان الغاشم علىقطاع غزة، ارتفاع حصيلة العدوان الاسرائيلي الى 18412 شهيدا و50100 إصابة منذالسابع من أكتوبر الماضي.