غزہ کی پٹی پراسرائیلی فوج کی وحشیانہ اور ننگی جارحیت کا 67 واں دن ہے۔
آج منگل کے روزصہیونی فوج نے غزہ میں مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری میں گھروں کے اندر موجودشہریوں پران کے مکانات کو گرا دیا گیا جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی شہید اور زخمیہوگئے۔
اسرائیلی فوج کیطرف سے اجتماعی قتل عام اور ننگی جارحیت کے جرائم کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہرونما ہوچکا ہے اور قابض فوج ایک ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کا قتل کررہیہے۔
دوسری جانب فلسطینیمزاحمتی قوتوں نے دشمن کے خلاف پوری قوت سے مزاحمت جاری رکھی ہوئی ہے اور متعددمقامات پر دشمن فوج کو زخم چاٹنے پرمجبور کیا گیا ہے۔
خان یونس پراسرائیلی فوج کی توپ خانے سے گولہ باری کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
طبی ذرائع نےبتایا کہ رفح کے علاقے میں آج منگل کی صبح اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری میں 20 فلسطینی شہیدہوگئے جب میں سے 6 کم سن بچےبتائےجاتے ہیں۔
خان یونس میںناصر میڈیکل کمپلیکس نے بتایا کہ ہسپتال میں مزید چار بچوں اور خواتین سمیت 19 شہداء کی لاشیںاور 57 زخمی لائے گئے۔زخمیوں میں 10 بچے اور دسخواتین شامل ہیں۔
جنوبی خان یونسمیں اسرائیلی فوج کی بمباری میں ایک ہی خاندان کے متعدد شہری شہید اور چھ زخمیہوگئے۔
خان یونس پراسرائیلی توپ خانے کے علاوہ طیاروں سے وحشیانہ بمباری کی گئی جس کے نتیجے میںمتعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے۔
خان یونس میں بطنالسمین کے مقام پر الشاعر خاںدان کے گھر پر بمباری کی گئی۔
غزہ کی پٹی میںرات گئے اسرائیلی فوج کی طرف سے روشنی کے گولے چھوڑے جاتے رہے۔
فلسطینی وزارتصحت کے مطابق غزہ کی پٹی پر سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری اور بربریت میں ابتک 18 ہزار 205 نہتے فلسطینیشہید ہوچکے ہیں۔ جب کہ 49ہزار 645 زخمی ہوئے ہیں۔شہداء اور زخمیوں کی اکثریت خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔