غزہ کی پٹی میںجنگ کے 64ویں دن ہفتے کے روز اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک اہلکار نے انکشاف کیا ہےکہ 7 اکتوبر سے اب تک تقریباً 5000 فوجی زخمی ہو چکے ہیں۔
ڈیفنس ری ہیبلیٹیشنڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لیمور لوریا نے کہا کہ ہسپتالوں میں زخمیوں کو نکالنے کے لیےتیزی سے کام کیا جا رہا ہے تاکہ نئے زخمیوں کو لایا جا سکے۔
لوریا نے مزیدکہا کہ دفاعی بحالی کے محکمے کو روزانہ اوسطاً 60 زخمیوں کو داخل کرنا پڑتا ہے۔
اسرائیلی میڈیانے رپورٹ کیا کہ وزارت دفاع نے 7 اکتوبر سے زخمی ہونے والے 2000 فوجیوں کو معذورتسلیم کیا ہے۔
تباہ کن بمباریاور "مکمل محاصرہ”
اسرائیل نے 7اکتوبر کو حماس کے ایک غیر معمولی حملے کے جواب میں غزہ پر تباہ کن بمباری شروع کردی ہے اور غزہ کا "مکمل محاصرہ”کر دیا ہے۔اس میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک ہوئے تھے جن میں اکثریتعام شہریوں کی تھی۔
اسرائیلی بمباریکے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 17000 سے زیادہلوگ شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں تقریباً 70 خواتین اور 18 سال سے کم عمر کے بچے ہیں۔