اسلامی تحریک مزاحمت[حماس] کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج نے اپنےایک قیدی کو چھڑانے کی کوشش کی مگر مجاھدین نے دشمن کی اس سازش کو ناکام بناتےہوئے کئی اسرائیلی فوجیوں کو جھنم واصل کردیا جب کہ کارروائی میں جنگی قیدی بنایاگیا دشمن فوجی بھی ہلاک ہویا۔
القسام بریگیڈزنے ایک بیان میں کہا کہ کل فجر کے وقت ہمارے مجاہدین نے قابض دشمن کی طرفسے اسرائیلی قیدیوں میں سے ایک تک پہنچنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
دشمن کے قیدی کوآزاد کرانے کے لیے پیش قدمی کے دوران اسپیشل فورس اور مجاھدین کے درمیان جھڑن ہوئی۔ اس دورانمتعدد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔
بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ جنگی طیاروں نے مداخلت کیاور ان کے انخلاء کو چھپانے کے لیے فضائی حملوں کا سلسلہ شروع کر کے اس جگہ پربمباری کی۔ اس جھڑپ کے نتیجے میں گرفتار فوجی "سعار باروچ”، جس کی عمر 25 سال تھیمارا گیا۔ اس کا فوجی کارڈ نمبر 207775032 تھا اور وہ آمر اینڈ اسپیشل فورس کے کمیونیکیشنیونٹ کا رکن تھا۔
القسام بریگیڈزنے پہلے اعلان کیا تھا کہ غزہ میں قابض قیدیوں کی رہائی کا واحد راستہ تبادلے کےمعاہدے کے ذریعے ہے۔ اس کے علاوہ دشمن کسی اور ذریعے سے اپنے قیدیوں کو نہیں چھڑاسکتا۔